پاکستانی بلےباز کی فارم لوٹ آئی،3سنچریاں جڑدیں

پاکستانی بلےباز کی فارم لوٹ آئی،3سنچریاں جڑدیں
کیپشن: پاکستانی بلےباز کی فارم لوٹ آئی،3سنچریاں جڑدیں

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور سنچری اسکور کر ڈالی۔ ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے حریف ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے ہوم سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔

امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 دلکش چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔ ان کی اس اننگز نے نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ انہیں ایونٹ کے نمایاں ترین بیٹسمینوں میں بھی شامل کر دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن میں محض چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ اس سے قبل وہ دو نصف سنچریز بھی بنا چکے ہیں، جس سے ان کی شاندار فارم اور مستقل مزاجی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ وہ ایونٹ کے دوران اب تک 102.60 کی شاندار اوسط سے 513 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

ان کی اس کارکردگی نے نا صرف یارکشائر کے سیمی فائنل کے سفر کو آسان بنایا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی بے حد متاثر کیا۔ انگلینڈ میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ کارکردگی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ انہیں مستقبل میں مزید مواقع فراہم کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News