ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وکلاء اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔
عدالتی حکم کے مطابق جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو جیل میں داخلے کی اجازت دیں، جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت کے دوران شرکت کی اجازت دی جائے۔
حکم نامہ بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے جنہوں نے جیل سماعت کے دوران وکلا اور فیملی کو روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔