26 نومبراحتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع

26 نومبراحتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع
کیپشن: 26 نومبراحتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ 

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے، بشریٰ بی بی کے خلاف نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے نعیم پنجھوتھا اور سیمابیہ طاہرکی عبوری ضمانت میں بھی 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔

Watch Live Public News