ویب ڈیسک: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، نتائج ہفتہ، 27 دسمبر کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔
نتائج کا اعلان بورڈ کے سیکریٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمٰن کریں گے۔ اس سال انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں تقریباً 52 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔
بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نتائج دیکھنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔
نتائج جاری ہونے کے بعد طلبہ آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں یا پھر لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں، Results یا HSSC Second Annual کے آپشن پر کلک کریں۔
اپنی کلاس منتخب کریں (انٹر پارٹ اوّل یا پارٹ دوم، سیکنڈ اینول 2025)، اُس کے بعد اپنا رول نمبر درج کریں، سبمٹ کرنے کے بعد مکمل مارکس شیٹ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔
طلبہ اسے ڈاؤن لوڈ یا پرنٹ بھی کر سکتے ہیں، ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کیا جاسکتا ہے، اس کے لئے موبائل میں میسج ایپ کھولیں، صرف اپنا رول نمبر لکھیں (بغیر اسپیس کے) اور یہ میسج 800291 پر بھیج دیں, کچھ ہی دیر میں آپ کو نمبر اور رزلٹ اسٹیٹس کے ساتھ جواب موصول ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ لاہور بورڈ کی جانب سے مکمل رزلٹ کی پی ڈی ایف گزیٹ بھی جاری کی جائے گی، یہ گزیٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے رزلٹ سیکشن سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ریگولر طلبہ اپنے رزلٹ کارڈز چند دن بعد اپنے متعلقہ کالج یا ہائر سیکنڈری اسکول سے حاصل کر سکیں گے، پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈز ان کے دیے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک ارسال کیے جائیں گے۔