ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی جمعہ کے روز امریکہ میں ایک "بہت بڑا معاہدہ" کریں گے.
ذرائع کے مطابق، امریکہ اور یوکرین کے درمیان ایک ایسے معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے جس کے تحت یوکرین اپنی معدنی دولت امریکہ کے ساتھ شیئر کرے گا۔ اس کے بدلے میں، امریکہ نہ صرف اپنی دی گئی مالی امداد کی واپسی یقینی بنائے گا بلکہ ممکنہ طور پر یوکرین کو مستقبل میں سیکورٹی ضمانتیں بھی فراہم کر سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں!"
دوسری جانب، زیلنسکی نے اس معاہدے پر محتاط ردعمل دیا اور کہا کہ ابھی تک اس میں سیکورٹی کی کوئی واضح ضمانت شامل نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: "میں چاہتا ہوں کہ اس معاہدے میں یوکرین کے لیے سیکورٹی گارنٹی کا ذکر ہو، کیونکہ یہ ہمارے لیے بے حد ضروری ہے!"
ٹرمپ نے تصدیق کر دی ہے کہ زیلنسکی جمعہ کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جس سے اس معاہدے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔