ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے   ویسٹ انڈیز کو9وکٹوں سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ  سیمی فائنل میں پہنچ گیا

احمدآباد  میں کھیلے جا نے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ  20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنزبنائے۔

ویسٹ اینڈیز کی جانب سے  شیفرڈ  52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔جیس ہولڈر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔برینڈن کنگ 21، شائی ہوپ نے 16 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے   لنگی نگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔رباڈا اور کوربن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقہ نے 177 رنز کا ہدف 23 گیند پہلے حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان مارکرم ن82  اورریان ریکلٹن 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ڈی کوک 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ اینڈیز کی جانب سے روسٹن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News