اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے امریکی صدر کے منصوبے کو  مسترد کردیا

اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے امریکی صدر کے منصوبے کو  مسترد کردیا

(ویب ڈیسک ) اردن  کی جانب سے  غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کو  مسترد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اردن کا فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کرنے کا مؤقف ’مضبوط اور غیر متزلزل‘ ہے۔  ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلسطینی اپنی زمین پر موجود رہیں۔

ادھر حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطینی ایسی کوئی پیشکش یا حل کبھی قبول نہیں کریں گے، غزہ کی تعمیر نو کی آڑ میں اچھی نیت سے بھی کی جانے والی ایسی کوئی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق   اردن کے وزیر  خارجہ کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ٹرمپ کی اس تجویز پر ردعمل ہے جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مصر اور اردن کو مزید فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر   ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ سے مزید فلسطینیوں کو پناہ دینے کا کہا ہے جبکہ وہ مصری صدر السیسی سے بھی کہیں گے کہ غزہ سے مزید لوگوں کو اپنے پاس آباد کریں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ منتقلی عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے، ہم مکمل صفائی چاہتے ہیں، غزہ ایک تباہ شدہ جگہ ہے، عرب ممالک سے مل کر الگ جگہ رہائشی منصوبے کی تعمیر چاہتے ہیں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔

Watch Live Public News