محسن نقوی نے پاسپورٹ مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام کا افتتاح کر دیا

محسن نقوی نے پاسپورٹ مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام کا افتتاح کر دیا
کیپشن: محسن نقوی نے پاسپورٹ مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید مانیٹرنگ نظام "شکرا" کا افتتاح کر دیا۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا اور اس موقع پر جدید ترین مانیٹرنگ نظام کا آغاز کیا۔ 24/7 فعال مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر کے ذریعے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم نگرانی ممکن ہو گی۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹس کا نظام بھی ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ نئے نظام سے پاسپورٹ کے تمام مراحل کی نگرانی کی جا سکے گی، جس کا مقصد شہریوں کو تیز، محفوظ اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

محسن نقوی نے پاسپورٹس کی سیکیورٹی خصوصیات کو آئی سی اے او اسٹینڈرڈز کے مطابق بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ جدید آٹومیٹک مشینوں سے پرنٹنگ پراسیس میں انسانی مداخلت ختم کر دی گئی ہے۔ نئے نظام سے پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی۔

وزیر داخلہ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Watch Live Public News