عازمین حج کیلئے اہم خبر،پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

عازمین حج کیلئے اہم خبر،پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

(ویب ڈیسک) عازمین حج  کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزارتِ مذہبی امور نےپاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طبی سوالنامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا جس میں عازمین حج کو  امراض سے متعلق "ہاں" یا "ناں" میں جواب دینا ہوگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ہوگا، سوالنامے میں  بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے، عازمین حج کو دمہ ،گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں فارم بھر کر بتانا ہوگا۔

اس کے علاوہ پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کردیا گیا  ہے جب کہ موبائل ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ۔

پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں لہٰذا عازمین حج اعلانات کیلئے پاک حج موبائل ایپ ویزٹ کرتے رہیں ۔

Watch Live Public News