ویب ڈیسک: نجی یونیورسٹی میں ایس ایس یو کمانڈوز کی ہوسٹائل انوائرمنٹ اویئرنیس ٹریننگ اور سیلف ڈیفنس سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیت کا مقصد طلباء کو ناگہانی حالات سے خود کو محفوظ رکھنے اور آگاہی اور مہارت فراہم کرنا تھا۔تربیت کے دوران طلباء نے دہشت گردی کے حملے کی فرضی مشق کا مشاہدہ کیا۔
مشق میں ایس ایس یو کمانڈوز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسدادی کارروائیاں پیش کیں۔سیشن میں مارشل آرٹس کی عملی مشقیں کی گئیں اور طلباء کو خود کا دفاع کرنے کی تکنیک سکھائی گئی۔
ڈاکٹر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ سیلف ڈیفنس کی تربیت نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلکہ شہریوں، طلباء کے لیے ناگزیر ہے تاکہ وہ ہنگامی حالات میں اعتماد کے ساتھ خود کا تحفظ کر سکیں۔ڈاکٹر مقصود احمد نے طلباء کے جذبے کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد اور بحریہ یونیورسٹی کے سینئر عہدیداران کے درمیان شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔