(ویب ڈیسک ) حماس نے غزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز سے اتفاق کرلیا۔
مجوزہ معاہدے کے تحت 60 روز کی جنگ بندی کے دوران حماس 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا، قیدیوں کی رہائی دو مراحل میں ہو گی، 5 اسرائیلی قیدیوں کو شروع میں ، باقی 5 کو جنگ بندی کے 60ویں روز رہا کیا جائے گا، قیدیوں کے ساتھ کئی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
اسرائیلی حکام نے مجوزہ مسودے کی خبروں کی تردید کی ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات جاری ہیں، اسرائیل کسی چیز پر راضی نہیں ہوا، حماس کی جانب سے کسی بات پر رضامندی سے آگاہ نہیں۔
عرب نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے کےتحت غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے، معاہدہ کے پہلے دن سے غیر مشروط انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائےگی۔
حماس نمائندوں اور خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے درمیان معاہدے کے مسودے پر دوحہ میں اتفاق ہوا۔ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے مسودہ اسرائیلی حکومت کو بھجوایا۔