ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوراً رہا کر دیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کی شرط عائد کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے کیسز میں ضمانت نہ دینا غیر معمولی بات ہے۔