(ویب ڈیسک ) یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔