نفرت، فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ، نواز شریف

نفرت، فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ، نواز شریف

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا، نفرت، فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔

سابق وزیرا عظم نواز شریف نے  نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب اراکینِ اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ  گزشتہ دورِ حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ دور میں خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ  ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہیں۔اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں غریب افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے۔

سابق وزیرا عظم نے مزید کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے، گزشتہ دورحکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے۔

Watch Live Public News