قائداعظم ٹرافی میں  محمد موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

قائداعظم ٹرافی میں  محمد موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

(ویب ڈیسک ) محمد موسیٰ نے مسلسل چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو گزشتہ 10 سالوں میں اس ٹورنامنٹ کا پہلا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ​اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک کرڈالی۔

 انہوں نے پشاور کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں مسلسل چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو گزشتہ 10 سالوں میں اس ٹورنامنٹ کا پہلا واقعہ ہے۔

​محمد موسیٰ نے مجموعی طور پر شاندار کھیل پیش کیا،  انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی اس کارکردگی کے باعث اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے ہرا دیا۔ 

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل سیالکوٹ اور کراچی بلیو کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News