جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات، وانا اور اعظم ورسک کے تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات، وانا اور اعظم ورسک کے تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند
کیپشن: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات، وانا اور اعظم ورسک کے تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر وانا اور اعظم ورسک کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 26 اور 27 نومبر کو دونوں علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی طور پر ایس ڈبلیو ایس کیمپ کے قریبی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں دو کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے ایک گھنٹے کے دوران 12 حملے کیے گئے تھے۔ حملوں کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل 22 نومبر کو وانا کے رستم بازار میں مغل خیل ڈیری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالسلام دوتانی شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ نومبر کے وسط میں ہونے والی جھڑپوں اور سیکیورٹی آپریشنز کے دوران جنوبی وزیرستان اور ملحقہ اضلاع میں درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔


 

Watch Live Public News