پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 25خوارج ہلاک، 5 جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، 25خوارج ہلاک، 5 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 اکتوبر کو کرم اور شمالی وزیرستان میں بین الاقوامی سرحد کے پار دراندازی کی 2 کوششوں کا پتہ چلایا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کہنا ہے کہ  پیشہ وارانہ مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔  سپن وام میں مارے جانے والے  بھارتی سپانسرڈ خوارج میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  ضلع کرم میں دراندازی کرنے والے مزید 10 خوارج بھی جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمدکرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مادرِ وطن کے 5 بہادر سپوتوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔  شہدا میں حوالدار منظور حسین،سپاہی نعمان الیاس کیانی ، سپاہی محمد عدیل ، سپاہی شاہ جہان  اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں ۔

Watch Live Public News