فیصل آباد:12سالہ بچی کےجھولے سےگرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

فیصل آباد:12سالہ بچی کےجھولے سےگرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فیصل آباد:12سالہ بچی کےجھولے سےگرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈسکوری جھولے سے گرنے کے نتیجے میں 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں بچی کو جھولے سے گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ 12سالہ بچی کو جھولے سے گرنے کے دوران شدید چوٹ آئی، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے جھولے کے آپریٹر، مینیجر اور ٹھیکے دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں بیان دیا گیا ہے کہ جب بچی جھولے سے لٹک رہی تھی تو موقع پر موجود افراد نے آپریٹر سے جھولا روکنے کی درخواست کی، مگر آپریٹر جھولہ بند کرنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعہ نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور انتظامیہ سے جھولوں کے حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News