(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے ۔
کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ کل پارلیمنٹ جاؤں گاجہاں غزہ پر بات کروں گا، ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سےا ہم بطور انسان حق کے لئے کھڑا ہوناپڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہئے، غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے۔
کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے جو انسانی حقوق اور بین القوامی قوانین کی عزت نہ کرے، غزہ پر بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوے پر بات کروں گا۔