الخدمت فاؤنڈیشن کاغزہ کیلئے31ویں کھیپ روانہ،100 ٹن امدادی سامان شامل

الخدمت فاؤنڈیشن کاغزہ کیلئے31ویں کھیپ روانہ،100 ٹن امدادی سامان شامل

(ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کی 31ویں کھیپ لاہور ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق روانگی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر عبد الرحمن، این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
نائب صدر الخدمت، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کا ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ ہے جس کے تحت سامان مصر میں گوداموں میں ذخیرہ نہیں ہوگا بلکہ فوری طور پر رفاہ بارڈر کے راستے غزہ منتقل کیا جائے گا۔
ارشد ملک کے مطابق امدادی سامان کی شفاف ترسیل اور تقسیم کو ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فعال ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ غزہ کے عوام کے لیے ان اداروں کی ریلیف سرگرمیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ متاثرہ فلسطینی بھائیوں کی عملی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کریں۔

Watch Live Public News