دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جبکہ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کا آغاز بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ 

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے سلمان علی آغا کی جگہ کپتان بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ 

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، محمد علی، خرم شہزاد اور علی عثمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد 3 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Watch Live Public News