عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد

 عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد

ویب ڈیسک: حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا، وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی منظوری دے دی۔

 وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے پر کارروائی کی گئی۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11EE کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 

Watch Live Public News