نعرہ تکبیر کےساتھ پاک فوج کا افغان جارحیت کادندان شکن جواب

نعرہ تکبیر کےساتھ پاک فوج کا افغان جارحیت کادندان شکن جواب
کیپشن: نعرہ تکبیر کےساتھ پاک فوج کا افغان جارحیت کادندان شکن جواب

ویب ڈیسک: جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

نعرہ تکبیر کی گونج کے ساتھ پاکستانی فوج  کے جوانوں نے پوری قوت اور طاقت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔ 

پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف اپنی پوری طاقت  اور فوجی صلاحیت کا استعمال کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فضائیہ ، آرٹلری فائر پاور اور کواڈ کاپٹرز کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ہیڈ کوارٹرز  تباہ کر دئیے.

افواج پاکستان  کسی بھی جارحیت کیخلاف  مکمل طور پر تیار اور بھر پور جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔