سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کربھاگنے پر مجبور

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کربھاگنے پر مجبور
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کربھاگنے پر مجبور

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کےمؤثر جواب کے بعد مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کی کامیاب کارروائی  سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ دیگر مورچے خالی ہوگئے۔

پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں۔