افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت: پشاور کے عوام کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت: پشاور کے عوام کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت: پشاور کے عوام کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ویب ڈیسک: افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر پشاور کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہریوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات سے افغانستان نے جو بلا اشتعال جارحیت کی ہے اس کا پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پوری قوم فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

عوام نے واضح کیا کہ افغانستان قومی شاہ پاکستان نے سہارا دیا پھر بھی وہاں کی حکومت پاکستان کے خلاف باتیں کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

شہریوں نے یہ بھی کہا کہ اس جھڑپ کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان کو ہوگا۔ اللہ کرے کہ جلد اس خطے میں امن قائم ہو، کیونکہ یہاں بھی مسلمان ہیں اور وہاں بھی، مگر افغان طالبان رجیم بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد۔