پاک فوج کی مؤثرکارروائی سےافغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان کا سامنا

پاک فوج کی مؤثرکارروائی سےافغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان کا سامنا
کیپشن: پاک فوج کی مؤثرکارروائی سےافغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان کا سامنا

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر اور فیصلہ کن  کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران   افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی خیبر پوسٹ، قومی سر کمپلیکس اور خاور پوسٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے بھرپور اور طاقتور جواب میں   افغان طالبان  فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔