پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا، سیکیورٹی ذرائع

پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا، سیکیورٹی ذرائع
کیپشن: پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا، سیکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال  جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ 

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔ پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔ 

جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔