افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈا کا بڑا حصہ تباہ کردیا

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈا کا بڑا حصہ تباہ کردیا
کیپشن: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈا کا بڑا حصہ تباہ کردیا

ویب ڈیسک: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان  طالبان کی بلا اشتعال  جارحیت کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان فوج کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انگوراڈہ کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا۔ سرحدی علاقے میں   سیکیورٹی فورسز افغان طالبان  فوج  کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان  کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں۔