(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایونٹ میں پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں ۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 159رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 39 رنز بنائے جبکہ ٹم سائفرٹ نے 35 اور فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد، عادل راشد اور ول جیکسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
160 رنز ک کا ہدف انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 26 رنز بنائے، جیکب 21، سیم کرن 24 اور ٹام بینٹن33 نے رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راوندرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میٹ ہنری ، گلین فلپس اور لوکی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔