سائفر کیس میں نیا موڑ گیا، عدالت نے اہم فیصلہ کرتے بڑا حکم جاری کردیا

سائفر کیس میں نیا موڑ گیا، عدالت نے اہم فیصلہ کرتے بڑا حکم جاری کردیا
کیپشن: Cipher case
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں قائد پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے لئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کیا گیا ہے، حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے، اب یہ دونوں سٹیٹ کونسل ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے، ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے۔ 

اس حوالے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے گذشتہ روز سماعت کا حکمنامہ جاری کیا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکمنامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا، کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔ 

خصوصی عدالت کا حکمنامہ میں کہنا ہے کہ حقائق اور حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے گئے، اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے۔

Watch Live Public News