ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر کا مبینہ نازیبا لیک ویڈیو پرردعمل آگیا

ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر کا مبینہ نازیبا لیک ویڈیو پرردعمل آگیا
کیپشن: ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر کا مبینہ نازیبا لیک ویڈیو پرردعمل آگیا

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر نے حال ہی میں مبینہ نازیبا لیک ویڈیو کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس معاملے پر فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنی ویڈیو میں علینہ عامر نے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں اور اسے نظرانداز کر رہی تھیں، لیکن جب سینکڑوں پوسٹس میں یہ دعویٰ دیکھا کہ ان کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے تو انہوں نے ضروری سمجھا کہ ایسے لوگوں کو جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کا ذہن حیران کن ہوتا ہے جو کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ کم از کم تحقیق تو کیجیے کہ جو ویڈیو آپ شیئر کر رہے ہیں وہ اصل ہے یا نہیں۔

علینہ عامر نے اس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور لڑکیوں کی ڈیپ فیک یا اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی انہیں فیک ویڈیو بنانے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، اسے کیش پرائز دیا جائے گا۔

Watch Live Public News