(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کلبز کی رجسٹریشن کے لیے پورٹل کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہاکی کلبز 27 جنوری سے 3 فروری تک رجسٹریشن کروا سکیں گے،شفافیت اور مساوی مواقع کے لیے پورٹل اوپن کیا گیا۔تمام ہاکی کلبز مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

خیال رہے کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گزشتہ روز ہاکی فیڈریشن کو رجسٹریشن کے لیے پورٹل اوپن کرنے کی ہدایات دی گئی تھی۔