’چیری‘ کھانے کے حیران کن فوائد، کن بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے؟

’چیری‘ کھانے کے حیران کن فوائد، کن بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے؟

ویب ڈیسک:گرمیوں کے موسم میں پھلوں کی بات کی جائے تو آم کا نام فورا ذہن میں آتا ہے، کیو نکہ یہ پھل عام پایا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر پھل بھی ہیں مگر چیری کی اہمیت اپنی جگہ، اس پھل کے کئی فوائد ہیں جو انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 

چیری غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہے، چیری فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق لمبے تنوں والی چیری خاص طور پر قیمتی ہوتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

اس کے فوائد کی بات کی جائےتو چیری میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو جسم میں خلیات کے  نقصان سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہے جو کہ قدرتی طور پر سوزش، جسمانی مشقت، تمباکو نوشی، آلودگی یا تابکاری سے ہو سکتا ہے۔

پٹھوں کے درد کیلئے مفید

چیری کا جوس جسمانی ورزش کے نتیجے میں پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

سوزش میں کمی
چیری میں موجود غذائی اجزاء جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید
 ذیابیطس میں مبتلا 19 خواتین پر مشتمل ایک اور تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 6 ہفتوں تک روزانہ چیری کا جوس پینے والوں کے وزن، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر میں کمی ہوئی۔

 نیند میں بہتری
چیری کا جوس میلاٹونن کا قدرتی ذریعہ ہے جو نیند کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

دماغی صحت بہترین
چیری میں موجود سرخ رنگت جسے اینتھوسیانین کہا جاتا ہے، یہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔

امراضِ قلب کے خدشات میں کمی
چیری کا جوس کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے اور ممکنہ طور پر امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

Watch Live Public News