اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

 اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: Zara Noor Abbas And Asad Siddiqui
سورس: web desk

ویب ڈیسک:شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمدللہ دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔‘

 پوسٹ میں جوڑی نے نومولود بیٹی کا نام ’ نور جہاں صدیقی‘ بتایا ہے جبکہ دونوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

زارا نور اور اسد صدیقی کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ فیمس پاکستانی ایکٹرس زارا نور اور اداکار اسد صدیقی 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔