بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں
کیپشن: بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

ویب ڈیسک: مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا جے پور میں ٹریفک حادثے کے دوران جاں بحق ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ رات گئے کام سے واپس آرہیں تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی نے کئی قلابازیاں کھائیں۔ مقامی افراد نے فوری مدد کرتے ہوئے انہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ہرشل کالیا ویب سیریز "کرائم نیکسٹ ڈور" سے شہرت حاصل کر چکی تھیں اور بطور اینکر و ماڈل بھی سرگرم رہی تھیں۔

Watch Live Public News