(ویب ڈیسک ) تھانہ باغبانپورہ پولیس کے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
لاہور پولیس بے لگام تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ساری حدیں پار کر دیں، گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ گھر کا سامان توڑ ڈالا اور 4 تولہ سونا اور ایک لاکھ پچاس ہزار بھی لے گئے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو زدوکوب کرتا رہا ۔
شہری ثاقب کا کہنا ہے کہ تھانہ باغبانپورہ کے ایس ایچ او نے شہری ثاقب کے گھر چھاپہ مارا۔اے ایس آئی افتاب نے خاتون کو مارا پیٹا جبکہ ایس ایچ او کے ساتھ سول وردی والے اہلکار بھی موجود تھے۔
شہری ثاقب کا کہنا ہے کہ گھر کے دروازے توڑے گھر کے کیمرے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ، میرے خلاف درخواست اگر آئی تو مجھے رابطہ نہیں کیا گیا ،ریڈ آپریشن ونگ کی جانب سے کی گئی اور مقدمہ درج بھی کر لیا ۔
شہری نے بتایا کہ میرے خلاف 420 اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جو مجھے معلوم نہیں تھا،میری بیگم میری بھابھی کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔