ویب ڈیسک: انڈونیشی حکام کے مطابق جکارتہ، انڈونیشیا، سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر آگیا ہے، 6 جون 2025 کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
انڈونیشیا کی حکومت نے عید الاضحیٰ 6 جون 2025 بروز جمعہ کو منانے کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی تمیرر صدرگارہ میں ذوالحجہ کا چاند نطر آگیا، بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہوگا، وقوف عرفات، جمعرات 5 جون کو ہوگا، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کرے گی، سعودی عرب میں عید الاضحی 6 جون جمعہ کو ہوگی۔
دوسری جانب ملائیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 7 جون 2025 کو منائے جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، برونائی دارالسلام میں عید الاضحی 7 جون کو منائی جائے گی۔