عمران خان سیکیورٹی وجوہات کے باعث عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہ کر سکے

عمران خان سیکیورٹی وجوہات کے باعث عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہ کر سکے
کیپشن: عمران خان سیکیورٹی وجوہات کے باعث عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہ کر سکے

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سیکیورٹی وجوہات کے باعث عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہ کر سکے۔

ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے نمازِ عید کے خصوصی اجتماعات منعقد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نمازِ عید کے دو بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں سیکڑوں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل حکام نے شرکت کی۔

تاہم سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نمازِ عید میں شریک نہ ہو سکے، جبکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں موجود رہیں اور انہوں نے وہیں عید کا دن گزارا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر بھی عمران خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نمازِ عید کے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

Watch Live Public News