تائیوان کے معاملے پر بیجنگ کو مشتعل نہ کریں، ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم کو خبردار کردیا

تائیوان کے معاملے پر بیجنگ کو مشتعل نہ کریں، ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم کو خبردار کردیا
کیپشن: تائیوان کے معاملے پر بیجنگ کو مشتعل نہ کریں، ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی کو تائیوان کے خودمختاری کے معاملے پر محتاط رویہ اپنانے کی تنبیہ کی ہے۔

 وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ چینی صدر سے متعلق بات کرتے وقت لہجہ نرم رکھیں اور ایسی باتیں نہ کریں جو بیجنگ کو ناراض کریں۔

یہ تنبیہ اس وقت سامنے آئی جب جاپانی وزیرِاعظم نے رواں ماہ پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی حملہ کیا تو جاپان عسکری کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ اس بیان پر چین کی جانب سے شدید ردِ عمل آیا اور بیجنگ نے جاپان کے شہریوں کو وہاں کے سفر سے خبردار کر دیا۔

ٹرمپ نے جاپانی وزیرِاعظم سے کہا کہ چین کے ساتھ موجودہ تنازعے کو مزید بگڑنے نہ دیں، کیونکہ وہ بیجنگ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس بیان کے بعد ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، اور جاپان کے اس موقف پر چین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News