بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 21 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 21 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں شیخ حسینہ واجد کو 21 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کے 3مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے ،   شیخ حسینہ واجد پر مضافاتی علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے زمین حاصل کرنے کا الزام تھا۔

چیف جسٹس بنگلہ دیش عبداللہ المامون نے ریمارکس دیئے کہ سابقہ وزیر اعظم نے ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی، شیخ حسینہ واجد نے طاقت کے ذریعے سرکاری املاک پر قبضہ کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرپشن کیس میں شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور بیٹی کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی، گذشتہ ہفتے انسانیت کے خلاف جرائم پرحسینہ واجد کو موت کی سزادی گئی تھی۔

Watch Live Public News