ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستانی ٹیم دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں شام 7-10 بجے فائنل سے قبل پریکٹس میں بھی حصہ لے گی۔