ویب ڈیسک: ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں پی ٹی آئی کی کارکن اور مشہور ٹک ٹاکر صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو گرفتار کر لیا۔ صنم جاوید کے شوہر پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو جاری کرنے کا الزام ہے، جبکہ صنم جاوید پر اینٹی اسٹیٹ مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہےاور ایف آئی اے نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی عوامی ردعمل کے پیش نظر کی گئی، جہاں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فیک ویڈیوز اور اینٹی اسٹیٹ مواد شیئر کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
صنم جاوید اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے، تاہم دونوں کی گرفتاری نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔