پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام مودی کیخلاف جاگ اٹھی

پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام مودی کیخلاف جاگ اٹھی
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام مودی کیخلاف جاگ اٹھی

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی عوام بھی مودی کیخلاف جاگ اٹھی۔ْ

بھارتی ذرائع کے مطابق مودی کا کھیل بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی عوام جاگ اٹھے۔ایک اور بھارتی خاتون مودی سرکار پر سیخ پا ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں بھارتی خاتون نے سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے کو روکنے میں ناکامی پر مودی سرکار سے ابھی تک کوئی استعفی کیوں نہیں آیا ۔آپ پاکستان کا پانی روکنے کے دعوے کر رہے ہیں، آپ نے ابھی تک دہشتگردوں کو کیوں نہیں پکڑا۔

بھارتی خاتون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  جوبھارتی ہندو مسلم کا راگ الاپ رہا ہے اور مسلمانوں کو دہشتگرد کہہ رہا ہے اسے تاریخ کا جائزہ لینا چاہئے۔ بھارتی عوام بیوقوف نہیں ہے۔میرا سوال ہے کہ کیا 1984 میں سکھوں کا قتل عام مسلمانوں نے کیا تھا۔ ؟

بھارتی خاتون نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ہندوؤں نے قتل کر دیا، کیا یہ دہشتگردی نہیں تھی ؟بات بات پر اسلام اور مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غلط ہے۔ مودی سرکار کیوں پریس کانفرنس نہیں کرتی کہ کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں ۔

بھارتی خاتون نے سوال اٹھایا کہ کشمیری طلباء کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مودی نے کشمیریوں کو نہیں کشمیر کو اپنا مانا ہے۔پہلگام حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کی بجائے مودی اپنے ہی لوگوں کر لڑوا رہا ہے۔

Watch Live Public News