دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کی نگرانی کے لیے نیا شعبہ قائم

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کی نگرانی کے لیے نیا شعبہ قائم
کیپشن: دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کی نگرانی کے لیے نیا شعبہ قائم

ویب ڈیسک: دبئی میں حالیہ برسوں کے دوران سائیکل اور برقی اسکوٹر کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر حکام نے ان کی نگرانی کے لیے ایک نیا شعبہ قائم کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی خود ( ہیلمٹ) اور دور سے نمایاں دکھائی دینے والی حفاظتی جیکٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق برقی اسکوٹر پر ایک سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر پابندی ہوگی۔ اس کے استعمال کے لیے کم از کم عمر 16 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی رفتار کی حد 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News