(ویب ڈیسک) اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے بھائی قبر سے بہن کا ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اُڑیسہ میں ایک بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک غریب شخص اپنی مردہ بہن کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانا چاہتا تھا۔اس کی بہن دو ماہ پہلے انتقال کر چکی تھی اور اس کے اکاؤنٹ میں 20 ہزار روپے موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے کئی بار بینک والوں کو بتایا کہ اس کی بہن فوت ہو چکی ہے، لیکن بینک والوں نے اس کی بات نہیں مانی اور کہا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو سامنے لاؤ۔
مجبوری اور غربت کی وجہ سے اس شخص نے اپنی بہن کی قبر کھودی، اس کا ڈھانچہ نکالا اور کندھے پر اٹھا کر تقریباً 3 کلومیٹر دور بینک لے گیا تاکہ ثابت کر سکے کہ اس کی بہن واقعی وفات پا چکی ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس نے نوٹس لیا اور اس شخص کو رقم نکلوانے میں مدد دینے کا وعدہ کیا۔جس کے بعد میں بہن کے ڈھانچے کو دوبارہ دفنا دیا گیا۔
???? SHOCKING SCENES FROM ODISHA | BROTHER CARRIES SISTER’S SKELETON TO BANK AFTER OFFICIALS DEMAND “ACCOUNT HOLDER PRESENCE” #जय_श्री_राम #KDTheDevil #Sikkim #Pokiri4K #PuriJagannadh pic.twitter.com/JoETfAbB42
— Opinionatedowl.india (@owl_opinio21917) April 28, 2026