پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل  میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل  میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

(ویب ڈیسک ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے رواں سیزن میں اپنے 500 رنز مکمل کیے۔

اس کارنامے کے ساتھ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 4 مختلف سیزنز میں یہ حد عبور کر چکے ہیں۔

اس سے قبل بابر اعظم 2021، 2023 اور 2024 میں بھی 500 رنز بنا چکے ہیں۔ جبکہ محمد رضوان تین بار یہ سنگ میل حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فخرزمان اورمینڈس ایک، ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News