(ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے، لاہور کے علاقے شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ کے کالجز میں بند رہیں گے، اس کے علاوہ شیخوپورہ کے علاقے سرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقہ ڈوگراں، نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے۔
ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں دو روز چھٹی ہوگی،قصور کے علاقے کنگنپور میں بھی کالجز بند رہیں گے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام کالجز کی بجلی بھی فوری بند کردی جائے۔