29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش، بڑے خطرے کی پیشگوئی

 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش، بڑے خطرے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع، پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جبکہ سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ 

 شمالی اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین شامل، وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں، نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشیں ہوسکتی ہیں، ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کے پی اضلاع میں چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں شامل ہیں۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور، بھمبرمیں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشیں متوقع، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان کے اضلاع میں گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر، استور، غذر اورگانچھے شامل ہیں۔

سندھ کے ساحلی اضلاع کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں، کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

اندرون سندھ  کے اضلاع بشمول حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور میں 30 اگست تا یکم ستمبر موسلا دھار بارشوں کا امکان، بلوچستان کے ساحلی و مشرقی اضلاع بشمول گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ، قلات میں 29 اگست تا یکم ستمبر تک بارشیں، نشیبی علاقوں سیلاب کا خدشہ  ہے۔

ممکنہ مزید بارشوں کے نتیجے میں دریائے راوی،ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں مزید شدت متوقع ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے رابطہ کریں۔

متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ 
ممکنہ طور پر مزید بارشوں کی صورت میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ 
سیاحوں سے گزارش ہے کہ ممکنہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ 

Watch Live Public News