پاکستان میں اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق

پاکستان میں اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق
پبلک نیوز: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق کر دی. قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد17،کراچی میں33اور لاہور میں 13کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اومی کرون کے12کیسز بیرون ملک سے آنے والےافراد میں پائے گئے، متعلقہ ادارے اومی کرون کےپھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہےہیں. قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمےکے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔