کینسر کے علاج میں انقلاب: محققین نے جدید طریقہ کاردریافت کر لیا

کینسر کے علاج میں انقلاب: محققین نے جدید طریقہ کاردریافت کر لیا
کیپشن: کینسر کے علاج میں انقلاب: محققین نے جدید طریقہ کار تیار کر لیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے محققین نے کینسر کے علاج کے لیے ایک نیا اور مؤثر طریقہ کار تیار کیا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف کینسر زدہ خلیات کو ہدف بنایا جائے گا، جبکہ صحت مند ٹشوز محفوظ رہیں گے۔

محققین کے مطابق، ’نینو ڈاٹس‘ نامی باریک دھاتی ذرات انسانی جسم میں کینسر کے خلیات کی نشاندہی کرتے ہیں اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ طریقہ علاج کینسر کی ٹارگٹیڈ تھراپی (Targeted Therapy) میں انقلاب لا سکتا ہے۔

ڈاکٹر باؤوے ژینگ، جو اس تحقیق کے سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ کینسر کے خلیات صحت مند خلیات کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ دباؤ میں ہوتے ہیں، اور نینو ڈاٹس اس دباؤ کو مزید بڑھا کر کینسر کے خلیات کو خود کو تباہ کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

یہ تحقیق فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا تجربہ صرف لیبارٹری میں تیار کردہ خلیات پر کیا گیا ہے۔ جانوروں یا انسانوں پر اس کا تجربہ ابھی باقی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طریقہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ کینسر کے علاج میں ایک بڑی پیشرفت ہو سکتی ہے، جو مریضوں کے لیے کم نقصان دہ اور زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔

Watch Live Public News